عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے، 400 بینائی سے محروم

بنگلہ دیش میں طلباء کی قیادت میں ہونے والی عوامی بغاوت کے دوران 1000 سے زیادہ لوگ مارے گئے اور 400 سے زیادہ نابینا ہو گئے تھے

<div class="paragraphs"><p>بنگلہ دیش میں احتجاج / فائل تصویر / یو این آئی</p></div>

بنگلہ دیش میں احتجاج / فائل تصویر / یو این آئی

 
Sun Nan

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں طلباء کی قیادت میں ہونے والی عوامی بغاوت کے دوران 1000 سے زیادہ لوگ مارے گئے اور 400 سے زیادہ نابینا ہو گئے تھے۔ ملک کی مشیر صحت نورجہاں بیگم نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے راجر باغ میں سینٹرل پولیس اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں بات کی۔

Published: undefined

ہیومن رائٹس سپورٹ سوسائٹی نے کہا کہ 21 اگست کو اسے متاثرین کے اہل خانہ، اسپتالوں، عینی شاہدین اور قومی روزناموں سے مظاہروں کے دوران 819 افراد کی ہلاکت کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی تھیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کی جانب سے 16 اگست کو شائع ہونے والی ایک ابتدائی رپورٹ کے مطابق، 16 جولائی سے 11 اگست کے درمیان بنگلہ دیش میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں کے دوران 650 افراد ہلاک ہوئے۔

Published: undefined

نور جہاں نے کہا کہ زخمی ہونے والے متعدد پولیس اہلکار پولیس اسپتال میں زیر علاج ہیں، کئی کے پیر اور سر پر چوٹیں آئی ہیں، لیکن وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ایک زخمی طالب علم کوآرڈینیٹر بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ڈیلی اسٹار کے مطابق مشیر نے اسپتال کے شعبہ سرجری میں زخمی پولیس اہلکاروں سے بات چیت کی اور ان کی حالت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

محترمہ نور جہاں نے شورش کے دوران اپنی بینائی کھونے والے لوگوں کو خصوصی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے متاثرین ایک یا دونوں آنکھوں کی بینائی کھو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined