واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جارج فلائیڈ کی موت کے بعد ہو رہے احتجاجی مظاہروں کو بہتر طریقے سے قابو کرنے کے لئے واشنگٹن پولیس اور نیشنل گارڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتے کو ٹوئٹ کر کے کہا، کہ ’’واشنگٹن میں امید کے مطابق کم بھیڑ رہی۔ نیشنل گارڈ، سیکریٹ سروس اور واشنگٹن پولیس کا کام شاندار رہا ہے۔ شکریہ۔‘‘
Published: undefined
واشنگٹن ڈی سی کی سڑکوں پر ہفتے کو ہزاروں لوگوں نے لنکن میموریل اور وائٹ ہاؤس کے پاس ریلیوں کا انعقاد کیا اور کیپیٹول اور محکمہ خارجہ کے سامنے مارچ کیا۔ اسپوتنک کے ایک نامہ نگارکے مطابق امریکی دارالحکومت میں ہفتے کا مظاہرہ اب تک کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوسکتا تھا۔
Published: undefined
نامہ نگار کے مطابق پولیس ہفتے کو واشنگٹن میں پرامن کام کر رہی تھی۔ نیشنل گارڈ کے فوجیوں کے ساتھ ساتھ افسر بھی جائے وقوع پر موجود تھے لیکن وہ فسادات کے وقت پہنی جانے والی پوشاک کے بجائے سادی وردی میں تھے اور انہوں نے لوگوں سے اچھے انداز میں بات چیت بھی کی۔ اس ہفتے کی شروعات میں واشنگٹن میں ہوئے پرتشدد مظاہروں میں زیادہ سے زیادہ تجربہ کرنے کی وجہ سے سیکورٹی دستوں کی کافی تنقید ہوئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے شہرمنی پولس شہر میں ایک گورے پولیس افسرنے 46 سالہ جارج فلائیڈ نامی سیاہ فام کے گردن کو تقریباً 9 منٹ تک گھٹنے سے دبائے جانے کے سبب اس کی 25 مئی کو موت ہوگئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز