عالمی خبریں

صدارتی انتخاب میں فیصلہ کن برتری کے بعد ٹرمپ کا خطاب، عوام کی خدمت کا عزم

ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد اپنے خطاب میں امریکی عوام کا شکریہ ادا کیا اور ملک کو دوبارہ عظیم بنانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے سرحدوں کی حفاظت اور ملکی مسائل کے حل پر زور دیا

<div class="paragraphs"><p>ڈونلڈ ٹرمپ (فائل)&nbsp;</p></div>

ڈونلڈ ٹرمپ (فائل) 

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے اور وہ اکثریت سے محض تین ووٹ پیچھے ہیں۔ دریں اثنا انہوں نے اپنے خطاب میں امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک کو دوبارہ عظیم بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا، ’’یہ ایک تاریخی کامیابی ہے جو پہلے کسی کو حاصل نہیں ہوئی۔" ٹرمپ نے اس موقع پر امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی آخری سانس تک امریکہ کی خدمت کرتے رہیں گے اور ملک کو ترقی کی راہ پر لے جائیں گے۔

Published: undefined

ٹرمپ نے اپنی تقریر میں زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ جیت صرف اُن کی نہیں بلکہ ہر امریکی کی جیت ہے۔ انہوں نے ملک کے مختلف ریاستوں سے ملنے والی حمایت پر ان ریاستوں کے نام لے کر وہاں کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام نے ایک اہم موڑ پر صحیح کا انتخاب کیا اور یہ تبدیلی تاریخی اہمیت رکھتی ہے۔

Published: undefined

ٹرمپ نے خطاب کے دوران مشہور صنعتکار ایلون مسک کا بھی ذکر کیا اور ان کی خدمات کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے حالیہ برسوں میں کئی مشکل مراحل دیکھے ہیں، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر ملک کی مشکلات کا حل نکالیں اور اسے ایک مرتبہ پھر عظیم ریاست بنائیں۔

Published: undefined

ٹرمپ نے اپنی تقریر میں بارڈر سیکورٹی اور ملک میں غیر قانونی داخلوں کے حوالے سے بھی سخت اقدامات کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت غیر قانونی گھسنے والوں کو روکنے کے لیے سرحدوں کو سیل کرے گی اور صرف قانونی طریقے سے آنے والوں کو ہی اجازت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی مضبوطی اور ملکی سلامتی ان کی اولین ترجیح ہوگی تاکہ امریکی عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

Published: undefined

انہوں نے عالمی امن کے قیام کے لیے جنگوں کو روکنے کا عہد بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی حکمت عملی اپنائیں گے جو نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا کے لئے امن و امان کا پیغام ثابت ہو۔ انہوں نے اس موقع پر اپنی بیوی، میلانیا ٹرمپ، اپنے بچوں اور والد کا ذکر کرتے ہوئے ان کی حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ ان کے لیے یہ جیت بہت معنی رکھتی ہے اور وہ امریکی عوام کے لئے ہمیشہ لڑتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ سب کچھ امریکہ کے لئے ہے اور ہم سب مل کر اس ملک کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined