امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام 2021 کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ کچھ لوگ اس بات سے حیران ہوں گے کہ آخر ڈونالڈ ٹرمپ نے امن قائم کرنے کے لیے ایسا کیا کام کیا ہے جس کی وجہ سے ان کی نامزدگی اس عالمی شہرت یافتہ انعام کے لیے ہوئی۔ ایسے لوگوں کو معلوم ہو کہ اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان دہائیوں پرانی رنجش کو ختم کرانے کا انعام ڈونالڈ ٹرمپ کو ملا ہے۔
Published: undefined
دراصل ناروے کے رکن پارلیمنٹ نے ٹرمپ کے ذریعہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان تاریخی امن معاہدہ کرانے کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا نام نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ ٹرمپ کی ثالثی کے بعد ہی اسرائیل اور یو اے ای نے امن معاہدہ پر دستخط کیے تھے اور 72 سال بعد دونوں ممالک کے درمیان رنجش کا خاتمہ ہوا تھا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل اور یو اے ای نے 13 اگست کو اعلان کیا تھا کہ وہ امریکہ کی ثالثی سے ہوئے معاہدے کے تحت مکمل سفارتی تعلقات کو قائم کر رہے ہیں۔ گزشتہ مہینے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو، ابوظہبی کے کراؤن پرنس شیخ محمد بن زائد اور ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی جس کے بعد اس سمجھوتہ کو منظوری دی گئی۔ اس فیصلے کے بعد امریکہ نے کہا تھا کہ یہ تاریخی سفارتی کامیابی شمال وسطیٰ علاقے میں امن کو آگے بڑھائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined