کابل: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کی جنگ ایک ہفتے میں جیت سکتے ہیں لیکن وہ اس کے لئے ایک کروڑ افراد کا قتل نہیں کرنا چاہتے۔
Published: undefined
ٹرمپ نے این بی سی نیوز کو بتایا، "میں افغانستان جنگ ایک ہفتے میں ختم کر سکتا ہوں لیکن میں ایک کروڑ افراد کو قتل نہیں کرنا چاہتا، جن میں سے زیادہ تر معصوم لوگ ہیں، میں ایسا نہیں کرنا چاہتا۔ میں ایٹمی ہتھیاروں کی بات نہیں کر رہا۔ میں مکمل طور پر روایتی طریقہ سے جنگ کی بات کر رہا ہوں لیکن میں افغانستان میں لاکھوں لوگوں کو نہیں مارنا چاہتا۔"
Published: undefined
امریکی صدر نے کہا کہ ’’افغانستان میں امن مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ ہم بات چیت کر رہے ہیں اور ہم کافی پیش رفت بھی کر چکے ہیں۔‘‘
Published: undefined
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہونے والی بات چیت سے ٹھیک پہلے یہ بیان دیا ہے۔ ادھر، افغانستان میں مصالحت کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کامیاب مذاکرات ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ اس بات چیت کے مثبت نتیجے پر پہنچنے پر ہی افغانستان سے امریکی سیکورٹی فورسز کے ہٹنے کی کوششیں شروع ہو ں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined