امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ میلانیا کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کی اس تصدیق سے چند گھنٹے قبل ان کی خاتون مشیر ہوپ ہیکس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے۔ جمعے کے روز اپنی ٹویٹ میں امریکی صدر نے بتایا کہ ان کا اور ان کی اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ مزید یہ کہ انہوں نے فوری طور پر علاج کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
Published: undefined
ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ مل کر اس مرحلے کو پار کریں گے اور کورونا کی وبا پر غالب آئیں گے۔ ٹرمپ پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ وہ اور ان کی اہلیہ قرنطینہ میں رہیں گے تاہم انہوں نے اس کی مدت کا تعین نہیں کیا۔ صحت کے امور سے متعلق طبی ماہرین اس مقصد کے لیے 14 روز قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کرتے ہیں۔
Published: undefined
اس سے قبل اپنی خاتون مشیر ہوپ ہیکس کے بارے میں ٹرمپ نے بتایا تھا کہ ہوپ نے سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ طویل عرصے کام کیا اور اس دوران ذرا بھی آرام نہیں کیا ، ان کے کوویڈ 19 میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے ، یقینا یہ ہول ناک بات ہے!"
Published: undefined
یاد رہے کہ ذرائع بتایا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کی مشیر ہوپ ہیکس کورونا وائرس سے متاثر ہو گئی ہیں۔ ذرائع نے واضح کیا تھا کہ ہوپ ٹرمپ کے کلف لینڈ کے دورے میں ان کے ہمراہ رہیں جہاں امریکی صدر نے اپنے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن کے ساتھ صدارتی انتخابات کے مباحثہ میں حصہ لیا۔ امریکی صحافیوں کے مطابق متاثرہ خاتون مشیر بدھ کے روز مینیسوٹا کے سفر میں بھی ٹرمپ کے ساتھ تھیں۔ ٹرمپ وہاں اپنے انتخابی مجمع سے ملاقات کے لیے گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined