مکہ مکرمہ: ماہرین فلکیات کی رواں ہفتے کی جانے والی پیشگوئی کی روشنی میں آج 28 جنوری بروز جمعرات چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ یہ منظر مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 16 منٹ پر دیکھا جا سکے گا۔
Published: undefined
مارچ 2020ء میں پہلی بار چاند کعبہ شریف کے عین اوپر عمودی شکل میں دکھائی دیا تھا جبکہ 8 نومبر کو عمودی طور پر چاند کے کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دینے والا منظر گزشتہ سال آخری مرتبہ ہوا تھا۔ چاند کے عین کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دینے سے قبلے کا رخ متین کرنے میں آسانی ہو گی۔ ماضی میں کعبہ کی سمت کا تعین اس طرح کے واقعات سے کیا جاتا تھا۔
Published: undefined
جدہ میں فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے ڈائریکٹر انجینئر ماجد آل زاہرہ نے العربیہ کو بتایا کہ چاند شمال، شمال مشرقی افق سے غروب آفتاب کے ساتھ طلوع ہوگا اور شمال، شمال مغربی افق میں موجود رہے گا۔چیئرمین ماجد آل زاہرہ نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ چاند رات کے آسمان میں چھ ماہ کے بعد موسم گرما کے سورج کی طرف پیش قدمی کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چاند آدھی رات کے بعد سعودی عرب میں کعبہ کے اوپر 89.57.46 ڈگری کی بلندی پر نظر آئے گا۔
Published: undefined
ماجد آل زاہرہ نے مزید وضاحت کی کہ چاند جمعہ کے روز سورج کے طلوع ہونے کے ساتھ تک باقی رات آسمان پر نظر آئے گا۔ آل زاہرہ نے کہا کہ اس واقعہ سے دنیا کے مسلمانوں کو قبلہ کی سمت تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز