عالمی خبریں

الشفاء اسپتال سے رابطہ منقطع، بار بار نشانہ بنایا جاتا خوفناک: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے اتوار کے روز کہا ہے کہ تنظیم کا غزہ کی پٹی کے الشفاء اسپتال سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ انہوں نے اسپتال کو بار بار حملوں کا نشانہ بنائے جانے کو ’خوفناک‘ قرار دیا

ڈبلیو ایچ او، تصویر آئی اے این ایس
ڈبلیو ایچ او، تصویر آئی اے این ایس  

غزہ: عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے اتوار کے روز کہا ہے کہ تنظیم کا غزہ کی پٹی کے الشفاء اسپتال سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ انہوں نے اسپتال کو بار بار حملوں کا نشانہ بنائے جانے کو ’خوفناک‘ قرار دیا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اڈھانوم اور گیبرییسوس نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اسپتال کے ہیلتھ ورکرز، مریضوں، زخمیوں، بچوں اور اس کے اندر موجود بے گھر افراد کی حفاظت کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا۔

Published: undefined

انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کی تجدید بھی کی کیونکہ "زندگیوں کو بچانے اور مصائب کی خوفناک سطح کو کم کرنے کے لیے جنگ بندی کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ اسپتال سے نکلنے والوں کو گولی ماری گئی اور انہیں قتل کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی ٹینک اسپتال کو گھیرے میں لے رہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ تنظیم "مریضوں اور شدید زخمیوں کے طبی انخلاء کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہیں بغیر کسی رکاوٹ کے پائیدار، منظم اور محفوظ طریقے سے انخلاء کا موقع دیا جائے۔

اسی تناظر میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال ’یونیسیف‘ نے اتوار کے روز اس بات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی کے الشفاء اسپتال میں بجلی کی بندش کے نتیجے میں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی موت کی نشاندہی کی ہے۔

Published: undefined

اس نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر کہا کہ "غزہ میں الشفاء اسپتال بجلی کے بغیر ہے اور ہمیں انکیوبیٹرز میں قبل از وقت بچوں کی موت کی خبروں پر تشویش ہے۔" تنظیم نے انسانی ہمدردی کی بنا پر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں اور بچوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔ قبل ازیں آج فلسطینی مرکز اطلاعات نے بتایا کہ الشفاء اسپتال میں بجلی مکمل طور پر کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

غزہ کی پٹی میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ نے بھی کل ہفتے کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ اسپتال کے قریب پرتشدد انداز میں بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گولے ہیں جو آکسیجن اسٹیشن کے حصے تک پہنچ گئے ہیں اور اسپتال کی متعدد عمارتوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined