کابل: افغانستان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک شخص ہیلی کاپٹر پر لٹکا ہوا نظر آ رہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ طالبان کی جانب سے اس شخص کو سزا دی گئی ہے لیکن اب اس ویڈیو کی حقیقت کا انکشاف ہو چکا ہے۔ اس ویڈیو کے حوالہ سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ امریکی فوج کی واپسی کے بعد ایئرپورٹ کے اوپر ہیلی کاپٹر پر لٹکا کر ایک شخص کو امریکی فوج کو مدد کرنے کی سزا دی گئی ہے۔
Published: undefined
بین الاقوامی میڈیا میں کئے جا رہے اس دعوے کے برعکس افغانستان کے مقامی صحافیوں کی وائرل ویڈیو کی حقیقت ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شخص کو ہیلی کاپٹر پر لٹکا کر سزا نہیں دی گئی ہے بلکہ وہ صرف پرچم کو درست کر رہا ہے۔ دراصل اس شخص کو 100 میٹر اونچے جھنڈے کو صحیح کرنے کا کام سونپا گیا تھا اور اسے وہ ہیلی کاپٹر پر لٹک کر انجام دے رہا تھا۔
Published: undefined
اس کے علاوہ یہ ویڈیو کابل کی نہیں ہے بلکہ اس ویڈیو کو قندھار میں شوٹ کیا گیا ہے۔ جو شخص ہیلی کاپٹر پر رسی کے سہارے لٹکا ہوا ہے اسے امریکہ اور یو اے ای میں تربیت دی گئی ہے۔ یہ ایک طالبانی جنگجو ہے جو جھنڈا صحیح کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہو پایا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز