ہنوئی: ویتنام میں کورونا وائرس کی ایک نئی شکل کی تشخیص کی گئی ہے جو مزید خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق ویتنامی وزیرصحت گیون تھنہ لانگ نے کہا ہے کہ کورونا کی یہ نئی شکل ہوا کے ذریعے تیزی سے پھیلتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کورونا کی یہ نئی ہائبرڈ شکل ہندوستان اور برطانیہ میں پائی جانے والی شکلوں سے مل کر تیار ہوئی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ویتنام گذشتہ ایک سال کے دوران چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس پر قابو پانے میں بہت حد تک کامیاب رہا ہے لیکن اب اس کو کورونا وائرس کی جس نئی قسم کا سامنا ہے اور یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
اپریل کے بعد سے ویتنام کے 63 میں سے 31 شہروں میں اب تک تقریباً 3600 افراد کووِڈ-19 کی اس نئی ہائبرڈ شکل سے متاثر ہو چکے ہیں۔یہ تعداد ملک میں اب تک تشخیص شدہ کل کیسوں کا نصف سے زیادہ ہے۔
Published: undefined
وزیرصحت نے بتایا ہے کہ نئے تشخیص شدہ کیسوں کے جین کی جانچ کے بعد ہمیں ایک نئی شکل کا پتا چلا ہے اوریہ ہندوستان اور برطانیہ میں پھیلنے والے وائرس کا آمیزہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویتنام کووِڈ-19 کی اس نئی شکل کے بارے میں بہت جلد دنیا کو مطلع کرے گا۔
ویتنام اس سے قبل کورونا وائرس کی سات شکلوں کی تشخیص کی اطلاع دے چکا ہے۔ ان میں بی۔1۔222، بی۔1۔619، ڈی614جی، بی۔1۔1۔7 (برطانوی شکل)، بی۔1۔351، اے23۔1 اور بی۔1۔617۔2 (ہندوستان میں پائی جانے والی شکل)۔واضح رہے کہ ویتنام میں اب تک کورونا وائرس کے 6396 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے، ان میں 47 مریض وفات ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز