کھٹمنڈو: نیپال میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب میں اب تک 112 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور بہت سے لوگ لاپتہ ہیں۔ مشرقی اور وسطی نیپال کا ایک بڑا حصہ جمعہ سے زیر آب ہے اور ملک کے کئی حصوں میں اچانک سیلاب آ گیا ہے۔
Published: undefined
مسلح پولیس فورس کے ذرائع کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 64 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 45 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وادی کھٹمنڈو میں سب سے زیادہ 48 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کم از کم 195 مکانات اور 8 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے تقریباً 3100 افراد کو بچا لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے وادی کھٹمنڈو میں گزشتہ 40-45 سالوں میں اتنا تباہ کن سیلاب نہیں دیکھا۔ مسلح پولیس فورس نے ایک بیان میں کہا کہ مرنے والوں کی تعداد 112 تک پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
انٹرنیشنل سینٹر فار انٹیگریٹڈ ماؤنٹین ڈیولپمنٹ (آئی سی آئی ایم او ڈی) کے آب و ہوا اور ماحولیات کے ماہر ارون بھکتا شریشٹھا نے ہفتہ کو آئی سی ایم او ڈی کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا، ’’میں نے کھٹمنڈو میں اس شدت کا سیلاب پہلے کبھی نہیں دیکھا۔‘‘ آئی سی آئی ایم او ڈی نے کہا کہ کھٹمنڈو کی اہم ندی باگمتی جمعہ اور ہفتہ کو مشرقی اور وسطی نیپال میں طوفانی بارشوں کے بعد خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔
Published: undefined
اس نے کہا کہ خلیج بنگال میں کم دباؤ کے نظام اور مانسون کی صورتحال کی وجہ سے ہفتہ کو غیر معمولی شدید بارش ہوئی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پورے ایشیا میں بارشوں کی مقدار اور وقت تبدیل ہو رہا ہے۔
نیپال کے کئی علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ کئی شاہراہیں اور سڑکیں بند ہیں، سینکڑوں گھر اور پل بہہ گئے ہیں اور سینکڑوں خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ سڑک بلاک ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسافر مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined