لیلونگوے: جنوب مشرقی افریقی ملک ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 499 ہو گئی ہے۔ ملاوی ڈیفنس فورس، ملاوی پولیس سروس اور برطانیہ کی جانب سے تنزانیہ اور زامبیا سمیت پڑوسی ممالک کے تعاون سے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پیر کی شام تک طوفان کی وجہ سے 499 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 508,244 لوگ اس طوفان کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
ڈیزاسٹر مینجمنٹ امور کے محکمے کے کمشنر چارلس کالیمبا نے کہا کہ بے گھر ہونے والے افراد کے لیے ایک اور کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کیمپوں کی کل تعداد 534 ہو گئی ہے۔ اتوار کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق طوفان کی وجہ سے 1332 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 427 افراد لاپتہ ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ طوفان فریڈی کے ختم ہونے کے بعد بھی مشرقی خطے کے مزید تین اضلاع میں شدید بارش جاری ہے۔ ملاوی کے صدر لازارس چکویرا کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں آفت زدہ حالت کے اعلان کے بعد، غیر ملکی مشنز، حکومتوں، مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں، کمپنیوں اور افراد کی جانب سے انسانی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جنوبی افریقی ترقیاتی کمیونٹی نے ملاوی کے لیےتین لاکھ امریکی ڈالر کی امداد کی منظوری دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined