عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں بے قابو ہوا ڈینگی، 300 سے افراد ہلاک، 64000 افراد متاثر

بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے مزید 10 اموات کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس بیماری کے 2,495 معاملے سامنے آئے ہیں

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے مزید 10 اموات کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس بیماری کے 2,495 معاملے سامنے آئے ہیں۔ وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

وزارت صحت و خاندانی فلاح وبہبود کے تحت ملک کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز ( ڈی جی ایچ ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال اب تک ملک میں تصدیق شدہ انفیکشن کی کل تعداد 63,968 ہو گئی ہے، جبکہ جنوری سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 303 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

ڈی جی ایچ ایس نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ملک میں گزشتہ ماہ ڈینگی کے کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا جس میں 43,854 نئے انفیکشن اور 204 اموات ہوئیں۔ جون-ستمبر مون سون کا دورانیہ بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کا موسم ہے، جسے مچھروں سے پھیلنے والی بیماری کے لیے ایک بڑا خطرہ والا ملک سمجھا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined