اورنگ آباد: بیڑ ضلع میں پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے غیر قانونی مذبح خانوں کے نام پر عام کسانوں کے مکانات اور مویشیوں کے شیڈ تباہ کرنے کی کارروائی پر بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے جمعرات کو روک لگا دی۔ یہ فیصلہ جسٹس منگیش ایس پاٹل اور جسٹس شیلیش پی برہمے نے سنایا اور جمود برقرار رکھنے کے احکامات جاری کئے۔
Published: undefined
تفصیلات کے مطابق، بیڑ ضلع کے آشٹی تعلقہ کے کھڑھکت گاوں کے رہائشی کسانوں عزیز اسماعیل پٹھان، رئیس جبار شیخ، عرفان مصطفی قریشی، علی محبوب قریشی اور شہیر ہارون قریشی نے ایڈؤکیٹ سعید ایس شیخ اور ایڈووکیٹ عاقب قریشی کی وساطت سے بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ ایک فوجداری درخواست دائر کی گئی ہے۔
Published: undefined
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پونے کے شیوشنکر سوامی عرف بلڈوزر بابا کی جعلی شکایت پر ریونیو اور پولیس انتظامیہ کھڑھکت گاوں میں کسانوں کے مکانات اور مویشیوں کے شیڈوں کو گرانے کے لیے غیر قانونی طور پر کارروائی کر رہی ہے۔ جس میں نجی املاک کو نقصان پہنچانے نیز انتظامیہ درخواست گزاروں کی آمدنی کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔
Published: undefined
کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ سعید شیخ کے دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بنچ نے انتظامیہ کی جانب سے انہدامی کارروائی پر جمود برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ بیڑ کے کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ، سب ڈویژنل افسران کے ساتھ ریاست کے ہوم سکریٹری، ڈپٹی ڈویژنل پولیس آفیسر، آشٹی تحصیلدار اور پولیس کے انسپکٹر شیوشنکر سوامی کو نوٹس جاری کر کے جواب داخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ سعید ایس شیخ پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ عاقب قریشی نے معاونت کی۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز