سری لنکا میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے بعد یہ سوال کئی پلیٹ فارم پر اٹھ رہے تھے کہ کیا یہ حملے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے کا بدلہ ہیں؟ اب اس تعلق سے سری لنکا کے وزارت دفاع کے سکریٹری نے ایک بڑا بیان دیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ ’’جو کچھ بھی سری لنکا میں ہوا اس کے پیچھے کرائسٹ چرچ میں مسلمانوں پر ہوا حملہ ہے۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ شروعاتی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کولمبو میں جو کچھ ہوا وہ اس غصہ کا اظہار ہے جو نیوزی لینڈ مساجد پر حملہ کے بعد پیدا ہوا۔
Published: undefined
سری لنکائی حکومت نے گزشتہ اتوار کو ایسٹر کے موقع پر ملک میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کی وجہ سے ہوئی تباہی کو تصور سے بھی پرے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’خفیہ جانکاری پہلے مل جانے کے باوجود ملک میں بڑی تعداد میں موجود چرچ کو سیکورٹی مہیا کرنا تقریباً ناممکن تھا۔‘‘ وزیر دفاع ہیماسری فرنانڈو نے منگل کے روز یہ بیان مقامی میڈیا کے سامنے دیا۔
خبروں کے مطابق سری لنکا میں جو بم دھماکے ہوئے اس کے لیے ذمہ دار شدت پسند گروپ نیشنل توحید جماعت (این ٹی جے) کو مانا جا رہا ہے۔ حالانکہ کسی گروپ نے سیدھے طور پر ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ فرنانڈو کا کہنا ہے کہ ’’ان حملوں کی جانکاری پہلے مل جانے کے بعد بھی گزشتہ اتوار کو اتنی زیادہ تعداد میں موجود چرچ کو سیکورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں تھا۔‘‘ انھوں نے سنڈے ٹائمز سے کہا کہ حکومت نے یہ سوچا نہیں تھا کہ اتنے بڑے پیمانے پر حملے کو انجام دیا جائے گا۔ فرنانڈو نے مزید کہا کہ ملک کی خفیہ ایجنسیوں نے حکومت کو پہلے ہی مطلع کر دیا تھا کہ ملک میں ایک چھوٹا لیکن طاقتورکریمنل گروپ سرگرم ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز