تل ابیب: اسرائیل میں کئی سرکاری ویب سائٹس کریش ہوگئی ہیں، جن میں وزیراعظم کے دفتر، وزارت صحت، وزارت داخلہ، وزارت انصاف و بہبود کی ویب سائٹس شامل ہیں۔ اسرائیل کے ہاریٹز اخبار نے منگل کے روز اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ اسے اسرائیل کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا سائبر حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
دوسری جانب اسرائیل کے نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ تمام ویب سائٹس اب دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔اسرائیل کی سائبر اتھارٹی نے کہا کہ یہ حملہ ڈیجیٹل-ڈینائل-آف-سروس (DDoS) حملہ تھا۔ اس کے ذریعے سرکاری ویب سائٹ کی رسائی بلاک کر دی گئی تھی۔
Published: undefined
ایک سینئر دفاعی اہلکار کے حوالے سے ہاریٹز اخبار نے بتایا کہ یہ بڑا سائبر حملہ پیر کی شام کیا گیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس حملے کے لیے کوئی ایکٹر یا کوئی بڑا ادارہ ذمہ دار ہے۔ ڈیفنس اسٹیبلشمنٹ اور نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ نے نقصان کا مطالعہ کرنے کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے کہ آیا اہم اسرائیلی ویب سائٹس اور اسرائیل کی بجلی اور پانی فراہم کرنے والی کمپنیوں جیسے سرکاری انفراسٹرکچر پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
دفاعی اسٹیبلشمنٹ نے یہ بھی کہا کہ حملے سے GOV.IL ڈومین استعمال کرنے والی ویب سائٹس ہوئی ہیں، جو کہ دفاع سے متعلق ویب سائٹس کے علاوہ تمام سرکاری ویب سائٹس کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ایک اور ویب سائٹ جو اس ڈومین کو استعمال کرتی ہے وہ ہے گورنمنٹ ڈیٹا بیس۔ کچھ ویب سائٹس تک اب بھی اسمارٹ فون کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
اسرائیل کے وزیر مواصلات کے یوز ہینڈل پر اس حملے کے بعد وزارت مواصلات کے حکام کے ساتھ ایک میٹنگ بلائی گئی ہے اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں ان ویب سائٹس کو بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں ۔ سروس آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined