سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جمعرات کے دن چین پہنچ گئے۔ اس دو روزہ دورے کے دوران وہ بروز جمعہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ محمد بن سلمان ایک ایسے وقت میں یہ دورے کر رہے ہیں، جب سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کی وجہ سے بالخصوص مغربی ممالک کی طرف سے سعودی عرب پر عالمی دباؤ برقرار ہے۔
Published: 21 Feb 2019, 7:09 PM IST
ناقدین کے مطابق سعودی ولی عہد کے ان دوروں کے دوران جس طرح انہیں خوش آمدید کہا گیا ہے، اس سے احساس ہوتا ہے کہ استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں خاشقجی قتل کے باوجود ریاض حکومت کے اتحادی ابھی بھی اس کے ساتھ ہی ہیں۔ یورپی ممالک خاشقجی قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Published: 21 Feb 2019, 7:09 PM IST
پاکستان کے بعد ہندوستان میں بھی محمد بن سلمان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا جب کہ چین میں بھی انہیں خصوصی پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ بھی قرار دی جا رہی ہے کہ محمد بن سلمان ان ممالک کے ساتھ زیادہ بہتر تجارتی تعلقات کے علاوہ وہاں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔
Published: 21 Feb 2019, 7:09 PM IST
محمد بن سلمان کے چین پہنچنے پر وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ نامی عالمی تجارتی انفرا اسٹرکچر کا موضوع ایجنڈے میں اہمیت کا حامل رہے گا۔ جمعرات کے دن سعودی انڈسٹری منسٹر خالد بن عبدالعزیز نے چینی سرکاری نیوز ایجنسی سنہوا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے پاس سرمایہ کاری کے لیے ایک خطیر رقم موجود ہے اور وہ اسے منافع بخش شعبہ جات میں لگانا چاہتا ہے۔
Published: 21 Feb 2019, 7:09 PM IST
یہ امر بھی اہم ہے کہ سعودی حکومت چینی صوبے سنکیانگ میں ایغور مسلم اقلیت کے ساتھ ہونے والے مبینہ ریاستی ظلم پر خاموش ہی رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق چینی حکومت نے ایک ملین سے زائد ایغوروں اور دیگر اقلیتی گروپوں کو ’حراستی کیمپوں‘ میں قید کر رکھا ہے۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات دراصل دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کا ایک حصہ ہیں۔
خالد بن عبدالعزیز نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے چین ایک شاندار ملک ہے، جہاں ایک بڑی مارکیٹ ہے اور ساتھ ہی اس ملک میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول بھی سازگار ہوتا جا رہا ہے۔ اپنے پاکستان کے دورے کے دوران بن سلمان نے اسلام آباد حکومت کے ساتھ 20 بلین ڈالر مالیت کے مختلف سمجھوتوں کو حتمی شکل دی تھی۔
Published: 21 Feb 2019, 7:09 PM IST
بدھ کے دن سعودی ولی عہد نے اپنے دورہ ہندوستان کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔ نئی دہلی حکومت کے لیے سعودی عرب خام تیل کی سپلائی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس دوران بن سلمان نے کہا کہ ان کا ملک ہندوستان میں مختلف شعبہ جات میں سو بلین ڈالر سے زائد مالیت کی سرمایہ کاری کے بڑے مواقع دیکھ رہا ہے۔
Published: 21 Feb 2019, 7:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Feb 2019, 7:09 PM IST