کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دنیا بھر میں ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کی ٹیم لگاتار ٹیسٹنگ اور تحقیق کر رہی ہے تاکہ اس کا ویکسین بنایا جا سکے۔ اس سمت میں امریکہ کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ امریکہ کی بایوٹیکنالوجی کمپنی ماڈرنا نے کووڈ-19 کے ویکسین کا امریکہ میں کچھ لوگوں پر تجربہ کیا ہے، جس میں یہ سامنے آیا ہے کہ لوگوں میں پروٹیکٹو اینٹی باڈی تیار ہوا ہے۔ یہ اعداد و شمار 8 لوگوں کے نتیجوں پر مبنی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ ٹیسٹ کل 45 لوگوں پر مارچ ماہ میں کیا گیا تھا جس میں سے 8 لوگوں میں اینٹی باڈی تیار ہوا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کووڈ-19 کو روکنے کے لیے کئی ویکسین تیار کی جا رہی ہیں۔ کل 100 ریسرچ میں سے ایک ماڈرنا بھی ہے، جس نے اب کچھ اچھے اشارے دینا شروع کیے ہیں۔ تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ یہ ویکسین پوری طرح محفوظ ہے۔ جن لوگوں پر اس کا ٹیسٹ کیا گیا ان میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے اینٹی باڈی تیار ہوا ہے۔ جان ہاپکنز سنٹر فار ہیلتھ سیکورٹی میں انفیکسیس ڈیزیز کے ماہر ڈاکٹر امیش ادلجا نے بتایا کہ یہ کافی اہم نتائج ہیں، لیکن یہ کلینیکل ٹرائل کے پہلے مرحلہ کا نتیجہ ہے، جس میں صرف 8 لوگ ہی شامل ہیں۔ یہ سیکورٹی کی بنیاد پر تیار کیا گیا تھا نہ کہ اہلیت کی بنیاد پر۔
Published: undefined
جانکاری کے مطابق پہلے جن 8 لوگوں پر یہ تجربہ کیا گیا ہے، ان لوگوں کی اس دوا کی دو خوراک دی گئی ہے۔ لیکن اب اس کے سیمپل سائز کو پہلے 100 پھر 1000، اس کے بعد بڑی سطح پر ٹیسٹ کیا جائے گا، جس کے ذریعہ یہ جانکاری جمع کی جائے گی کہ کیا اسے دنیا بھر میں استعمال کی جا سکتی ہے۔ ماڈرنا کے اس کامیاب تجربہ کے بعد اس کے شیئر میں زبردست اچھال دیکھنے کوملا ہے۔ شیئر بازار میں کمپنی کے شیئر میں 25 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز