امریکا میں کووڈ-19 بیماری کے شافی علاج کے لیے ایک دوا ریمڈِسیوِ تیار کی گئی ہے۔ اس دوا کی آزمائش اب ایسے بندروں پر شروع کر دی گئی ہے، جن کو کورونا وائرس کی نئی قسم سے متاثر کیا گیا تھا۔ ابتدائی نتائج کے مطابق بیمار بندروں میں دوا کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں اور انہوں نے صحتیاب ہونا شروع کر دیا ہے۔
Published: undefined
امریکی ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے ہیلتھ کی جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ انسدادِ وائرس کی نئی دوا ریمڈِسیوِر کے جو ٹیسٹ بندروں پر کیے گئے ہیں، اُس کے مثبت کلینیکل نتائج سامنے آئے ہیں جو یقینی طور پر حوصلہ افزا ہیں۔
Published: undefined
دوا دینے کے بعد بندروں کی بیماری میں کمی ہوئی اور بیمار بندروں کے وائرس سے متاثرہ پھیپھڑوں میں بھی بہتری پیدا ہوئی ہے۔ نئی دوا ریمڈِسیوِر پر تجربات امریکا کے قومی ادارے ان آئی ایچ کی نگرانی میں جاری ہیں۔
Published: undefined
نئی دوا ریمڈِسیوِر کی باضابطہ منظوری ابھی باقی ہے۔ اس کے ابتدائی ٹیسٹ وائرس میں مبتلا ایسے مریضوں کے ایک گروپ پر بھی کیے جا چکے ہیں، جو اسپتالوں میں داخل ہیں۔ اس دوا کا بنیادی کام انسانی بدن میں داخل ہو کر کووڈ-19 بیماری کے وائرس کی کسی بھی شکل کو پوری طرح ہلاک یا ختم کر دینا ہے۔
Published: undefined
ریمڈِسیوِر کے بندروں پر تجربات سے قبل ان میں کورونا وائرس کی نئی قسم کو داخل کر کے بیمار کیا گیا۔ یہ 6 بندروں کا گروپ ہے جن میں یہ دوا انجیکشن یا شریانوں کے ذریعے داخل کی گئی۔ اس دوائی کی مقدار بڑھانے سے بارہ گھنٹوں کے بعد بندروں کے متاثرہ پھیپھڑوں میں بھی بہتری پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی مجموعی بیماری اگلے ایک ہفتے کے دوران کم ہونا شروع ہو گئی تھی۔
Published: undefined
ریمڈِسیوِر نامی دوا ایک طبی ریسرچ کے ادارے جیلیڈ سائنسز کے محققین کی کاوش ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے فوسٹر سٹی میں اس کا صدر دفتر ہے۔ جیلیڈ سائنسز بائیو فارماسیوٹیکل تحقیقی ادارہ ہے اور یہ تجارتی بنیاد پر ادویات بھی تیار کرتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز