عالمی خبریں

ایتھوپیا میں بغاوت کی کوشش ناکام، فوجی سربراہ ہلاک

ایتھوپیا کے فوجی سربراہ ملک کی شمالی ریاست کی علاقائی حکومت کا تختہ الٹنے کا منصوبہ تو ناکام ہو گیا، تاہم اس دوران ریاستی صدر اور ملکی فوج کے سربراہ ہلاک ہو گئے۔

تصویر ڈی ڈبلیو ڈی
تصویر ڈی ڈبلیو ڈی 

بتایا گیا ہے کہ ایتھوپیا کی بری فوج کے چیف آف اسٹاف کو ان کے محافظ نے گولی مار کر ہلاک کیا۔ ان کی ہلاکت ایک ایسے موقع پر ہوئی، جب اس سے کچھ گھنٹے قبل ایتھوپیا کی شمالی ریاستی امہارا میں ریاستی صدر اور ان کے ایک سینیئر مشیر کو قتل کر دیا تھا۔

Published: undefined

وزیراعظم آبی احمد کی ایک ترجمان نے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امہارا کے ریاستی سیکورٹی سربراہ اسامینیو ٹسیگی کی قیادت میں ایک 'ہٹ اسکوارڈ‘ نے علاقائی صدر اور ان کے ایک اعلیٰ مشیر کو ایک اجلاس کے دوران نشانہ بنایا۔

Published: undefined

وزیراعظم کی ترجمان کے مطابق یہ افراد اس حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے، جو بعد ازاں زندگی کی بازی ہار گئے۔

Published: undefined

بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے چند گھنٹے بعد ملکی فوج کے سربراہ سیرے میکونن کو ان کے گھر میں ان کے محافظ نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران ایک ریٹائرڈ جنرل کو بھی، جو اس وقت ان کے ساتھ موجود تھے، گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

Published: undefined

حکام کے مطابق اس محافظ کو حراست میں لے لیا گیا ہے، تاہم ریاستی صدر اور مشیراعلیٰ کو ہلاک کرنے والا اور اس منصوبے کا اہم کردار اسامینیو ابھی فرار ہے۔

Published: undefined

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے ایتھوپیا میں سیاسی بحران کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، جہاں وزیراعظم آبی احمد ملک میں سیاسی اصلاحات پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایتھوپیا میں کئی عناصر سیاسی مسائل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تشدد کا راستہ اپنا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined