عالمی خبریں

کورونا وائرس: 13 ممالک میں اسکول بند، 29 کروڑ بچے پڑھائی سے محروم

کورونا وائرس 80 سے زائد ملکوں تک پھیل چکا ہے اور اس سے دنیا بھر میں 3 ہزار 285 افراد ہلاک اور 95 ہزار سے زائد متاثر ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جنیوا :دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکوکے مطابق دنیا کے 13 ملکوں میں اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق کورو نا وائر س نے دنیا بھر کے 29 کروڑ بچوں کو اسکول جانے سے روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس 80 سے زائد ملکوں تک پھیل چکا ہے اور اس سے دنیا بھر میں 3 ہزار 285 افراد ہلاک اور 95 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہوئے اس وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹو ں میں چین میں مزید 31 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد وہاں ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 139 نئے کیس ا بھی سامنے آئے ہیں۔

Published: undefined

چین کو کرونا پر قابو پانے میں کامیابی تو ہوئی ہے مگر یہ وائرس 84 ملکوں تک پھیل گیا ہے اور دنیا بھر میں 3 ہزار 285افراد اس سے ہلاک ہوئے ہیں، 95 ہزار سے زائد متاثر ہیں اور 51 ہزار سے زائد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے، جبکہ 130 افراد متاثر ین میں شامل ہیں۔

Published: undefined

برطانیہ میں اس وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے، وہاں متعدد عالمی کمپنیوں نے اپنے دفاتر بند کر لئے ہیں اور لندن کا سالانہ کتاب میلہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔عراق میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے، اٹلی میں 107، ایران میں 92، فرانس میں 4، اسپین میں 2 اور آسٹریلیا میں بھی 2 افراد کی ہلاکت کی وجہ قرار پایا ہے۔سوئیڈن میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 52 اور ناروے میں 56 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined