عالمی خبریں

امریکہ میں کورونا کا قہر: ایک دن میں ریکارڈ 2500 مریضوں کی موت، 1 لاکھ 80 ہزار نئے مریض

امریکہ مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ-19‘سے سنگین طور سے دو چار ہے اور حالات انتہائی بد تر ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2500 سے زیادہ مریضوں کی موت ہوئی ہے

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

واشنگٹن: امریکہ مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ-19‘سے سنگین طور سے دو چار ہے اور حالات انتہائی بد تر ہوتے جا رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2500 سے زیادہ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اپریل کے اواخر کے بعد یہ ایک دن میں کورونا سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ کورونا کی پہلی لہر کے سبب اپریل کے اواخر میں ایک دن میں 2562 افراد لقمہ اجل ہو گئے تھے۔

وہیں، ایک ہفتہ کے دوران جان لیوا وبا سے تقریباً 10 ہزار مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ جبکہ مجموعی طور پر امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے 2.70 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بدھ کی صبح 8.30 بجے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 180000 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔

Published: undefined

امریکہ میں اس وبا نے ایک شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 1.37 کروڑ سے زیادہ افراد اس مہلک ترین وبا کی زد میں آچکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 270481 جبکہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 13709452 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیویارک میں ہی اس انفیکشن سے 34662 افراد مرچکے ہیں جبکہ نیو جرسی میں اب تک اس انفیکشن سے 17083 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ کیلیفورنیا میں کووڈ ۔19 سے اب تک 19223 افراد لقمہ اجل بنے۔

Published: undefined

ٹیکساس میں اس کی وجہ سے 22111 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ فلوریڈا میں کوویڈ 19 نے 18،679 مریضوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ میساچوسیٹس میں 10748 افراد اور پنسلوینیا کے کورونا میں 10504 افراد اس وبا کا شکار بن چکے ہیں۔

Published: undefined

دریں اثنا ، امید ہے کہ دوا ساز کمپنیوں ’ماڈرنا‘ اور ’فائزر‘ کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی کھیپ اس سال کے آخر تک ہر امریکی ریاست میں تقسیم کر دی جائے گی۔ اس سے قبل ’ماڈرنا‘ اور ’فائزر‘ نے امریکی محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے اپنی تیار کردہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کے لئے منظوری طلب کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined