برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کا قہر دیکھنے کو ملا ہے۔ اس دوران ملک میں 2286 لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے جس سے ملک میں مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 70 ہزار 656 ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 80 ہزار کورونا انفیکشن کے نئے کیس ملے ہیں۔ اس کی جانکاری برازیل کی وزارت صحت نے دی۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق برازیل میں کورونا کے نئے ویریئنٹ یعنی وائرس کی نئی شکل نے حالات کو سنگین بنا دیا ہے۔ برازیل کی وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں کی روز بڑھتی تعداد کے ساتھ اموات کے معاملوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے کیونکہ جنوبی امریکی ملک میں جمعرات کو کورونا سے روزانہ مرنے والوں کی تعداد 1972 سے زیادہ تھی، جو اب تک کا سب سے زیادہ ہے۔ اس درمیان ریو گرانڈے ڈو سل اور باہیا کی ریاستوں نے مورچری خدمات کی اعلیٰ طلب کے سبب موبائل کولڈ اسٹوریج یونٹوں کی تعداد بڑھانے کی گزارش کی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ برازیل میں کورونا کی نئی شکل پائے جانے کے بعد انفیکشن کو روکنے کے لیے کئی ریاستوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس درمیان ملک میں کورونا ٹیکہ کاری بھی جاری ہے۔ برازیل حکومت کے مطابق اب تک 87 لاکھ سے زائد لوگوں کو پہلی خوراک مل گئی ہے۔ علاوہ ازیں 29 لاکھ سے زائد لوگوں نے ویکسین کی دوسری خوراک بھی لے لی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز