پیرس: فرانسیسی حکومت نے نئی شکل کے کورونا کے پھیلنے کے بعد یورپی یونین کے باہر سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کر دی ہے۔ فرانسیسی وزیر اعظم ژان کاسٹیکس نے جمعہ کی شام دفاع کونسل کے اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ ان کا ملک کورونا کی وجوہات کی بنا پر کچھ عرصے کے لیے یورپی یونین کے باہر سے آئے مسافروں کے داخلے کو روکنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور جنوبی افریقا میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی شکل زیادہ تیزی کے ساتھ پھیل سکتی ہے۔
Published: 30 Jan 2021, 4:11 PM IST
کیسٹیکس نے کہا کہ صرف ناگزیر وجوہات کی بنا پر کسی کو بیرون ملک یا یورپی یونین کے کسی دوسرے ملک میں سفر کی اجازت ہوگی۔ فرانسیسی وزیراعظم نے خبردار کیا کہ برطانوی اور جنوبی افریقہ میں تبدیل شدہ کورونا کی نئی شکل تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔
Published: 30 Jan 2021, 4:11 PM IST
کاسٹیکس نے اشارہ کیا کہ آنے والے دن کورونا کی وبا کے پھیلنے کے حوالے سے اہم ثابت ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں ایک نئے لاک ڈاؤن سے بچنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں جبکہ پولیس فورس کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سنجیدگی سے نمٹیں گی۔
Published: 30 Jan 2021, 4:11 PM IST
ادھر فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے کہا ہے کہ وہ پورے ملک میں قرنطینہ نافذ نہیں کریں گے تاہم انہوں نے کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے عاید کردہ پابندیوں پر سختی کے ساتھ عمل درآمد پر زور دیا۔
Published: 30 Jan 2021, 4:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Jan 2021, 4:11 PM IST