دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ اس درمیان کورونا سے نمٹنے کے لیے پیرو نے ایک انتہائی الگ اور نایاب راستہ اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیرو نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جنس پر مبنی کوارنٹائن کا اعلان کیا ہے۔ اس کے مطابق ایک دن صرف خواتین گھر سے باہر نکلیں گی اور دوسرے دن صرف مرد کو نکلنے کی اجازت ہوگی۔ اس طریقے پر جمعہ کے روز سے پیرو میں عمل ہونا شروع بھی ہو گیا ہے۔
Published: undefined
'گلوبل نیوز' کی ایک رپورٹ کے مطابق نئے ضابطہ کے مطابق پیرو میں پیر، بدھ اور جمعہ کو صرف مرد ہی گھر سے باہر جا سکیں گے جب کہ منگل، جمعرات اور ہفتہ کے روز صرف خواتین گھر سے باہر نکل سکیں گی۔ یہ جنس پر مبنی کوارنٹائن کا ضابطہ 12 اپریل یعنی اتوار تک کے لیے طے کیا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پیرو کے صدر مارٹن وجکارا نے اس نئے ضابطہ کا اعلان جمعرات کے روز کیا۔ یہ فیصلہ پناما کے ذریعہ جنس پر مبنی کوارنٹائن کے اعلان کے ٹھیک دو دن بعد لیا گیا ہے۔ پناما میں بھی خواتین اور مردوں کے لیے باہر نکلنے کے خاص دن طے کیے گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پیرو میں اب تک وائرس انفیکشن کے 1414 معاملے سامنے آ چکے ہیں جن میں 55 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined