نئی دہلی: کورونا وائرس ’کووڈ -19‘ سے متاثر مریضوں کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے اور اس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد اب تین لاکھ کے پار پہنچ چکی ہے جس میں دو لاکھ سے تین لاکھ کے اعداد و شمار تک پہنچنے میں محض چار دن کا وقت لگا۔
Published: undefined
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیدروس گبریسس نے گزشتہ کو ایک ورچوول پریس کانفرنس میں بتایا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اب تین لاکھ کے پار پہنچ چکی ہے۔ دنیا کے تقریباً ہر ملک میں یہ وبا پھیل چکی ہے۔ یہ کافی افسوسناک ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ”اس وبا کے پھیلنے کی رفتار بڑھ رہی ہے۔ پہلے کیس کے بعد ایک لاکھ لوگوں کے متاثر ہونے میں 67 دن کا عرصہ لگا۔ دوسرے ایک لاکھ معاملہ سامنے آنے میں 11 دن لگے اور اب صرف چار دن میں مزید ایک لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ وائرس کس تیزی سے پھیل رہا ہے“۔
Published: undefined
گبریسس نے کہا کہ ہم اعداد و شمار کے غلام نہیں ہیں، ہم خاموش کھڑے ہوکر دیکھ نہیں سکتے۔ ہم اس وبا کے رخ کو پلٹ سکتے ہیں۔ اعدادوشمار معنی رکھتے ہیں کیونکہ یہ صرف تعداد نہیں ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کی زندگی اور ان کے خاندان میں بھونچال آ گیا ہے۔ لیکن سب سے زیادہ اس بات پر فرق پڑتا ہے کہ ہم کیا کرتے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ گھروں میں بند رہ کر اور جسمانی دوری بنا کر ہم وائرس انفیکشن کی رفتار کو کم کر سکتے ہیں، لیکن ان دفاعی اقدامات سے ہم اس کو ہرا نہیں سکتے۔ جیتنے کے لئے جارحانہ موقف اختیار کرنا ضروری ہے، ہر مشتبہ کی تشخیص اور ہر متاثرہ شخص کی دیکھ بھال اور اس کے قریبی رابطے میں آنے والوں کو قرنطینہ کرنا ضروری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز