واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی: کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثر افراد کی تعداد پوری دنیا میں 19.52 کروڑ ہوگئی ہے اور اس کی وجہ سے 41.76 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 19 کروڑ 52 لاکھ 65 ہزار 112 ہوگئی ہے جبکہ 41 لاکھ 76 ہزار 605 افراد اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.46 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.11 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور ہلاک ہونے والے افراد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43،654 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 14 لاکھ 84 ہزار 605 ہوگئی ہے۔ اس دوران 41 ہزار 678 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی مجموعی طور سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,06,63147 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
فعال معاملے 1336 کم ہوکر 3 لاکھ 99 ہزار 436 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 640 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے چار لاکھ 22 ہزار 022 ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم معاملوں کی شرح کم ہوکر 1.27 فیصد ، بحالی کی شرح 97.39 فیصد ہوگئی ہے اور اموات شرح 1.34 فیصد ہے۔
متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے ، جہاں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے معاملات بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس سے 1.97 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5.51 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
Published: undefined
انفیکشن کے لحاظ سے روس چوتھے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے متاثروں کی تعداد 60.94 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.52 لاکھ سے زیادہ افراد اس کے انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ابھی تک فرانس میں 60.88 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.11 لاکھ سے زیادہ مریض دم توڑ چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 57.71 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 129،591 مریض فوت ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
ترکی میں کورونا سے متاثروں کی مجموعی تعداد 56.38 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 51،048 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ارجنٹائن میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تقریبا 48.75 لاکھ ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1,04,352 ہوگئی ہے۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 47.47 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1،19،482 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 43.68 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 81،323 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published: undefined
اٹلی میں کورونا سے متاثروں کی تعداد 43.25 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1،27،995 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جرمنی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37.66 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 91،576 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
دریں اثناء، ایران نے پولینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انفیکشن کی وجہ سے اور وہاں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 37.58 لاکھ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 89،479 ہوگئی ہے۔
انڈونیشیا میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ بہت تیزی سے پھیل جانے کی وجہ سے حالت مزید خراب ہوگئی ہے، جہاں کورونا انفیکشن کے معاملے 32.39 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ 86،835 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا وائرس سے 28.82 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 75،249 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined