عالمی خبریں

فرانس میں کورونا: جزوی لاک ڈاؤن کا اطلاق، وزیر ثقافت روزلین بھی متاثر

پیرس: فرانس نے حالیہ ہفتوں میں کوویڈ انفیکشن میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے جزوی طور پر لاک ڈاؤن کو دوبارہ نافذ کر دیا ہے

فرانسیسی وزیر ثقافت روزلین بیچلیٹ / آئی اے این ایس
فرانسیسی وزیر ثقافت روزلین بیچلیٹ / آئی اے این ایس 

پیرس: فرانس نے حالیہ ہفتوں میں کوویڈ انفیکشن میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے جزوی طور پر لاک ڈاؤن کو دوبارہ نافذ کر دیا ہے۔ دریں اثنا، فرانسیسی وزیر ثقافت روزلین بیچلیٹ کورونا وائرس کی وبا (کووڈ ۔19) سے متاثر ہونے کے بعد آئسو لیشن میں چلی گئی ہیں۔

Published: undefined

روزلین بیچلیٹ نے ہفتے کی شام ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’میں نے سانس کی پریشانی کے بعد ایک ٹسٹ کرایا جس میں مجھے کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ میں قرنطینہ میں ہوں۔ میں آئندہ ہفتے کے لئے اپنا شیڈول ترتیب دوں گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ یومیہ بنیاد پر اپنی طبیعت کے بارے میں معلومات فراہم کرتی رہیں گی۔

Published: undefined

امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں وباء شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4.2 ملین سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبہک تقریبا 92000 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ یہاں کم سے کم چار ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن کے نئے اقدامات نافذ کئے گئے ہیں۔ پیرس اور اس سے ملحقہ علاقہ اور شمالی فرانس کا بڑا حصہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

Published: undefined

فرانس میں جزوی لاک ڈاؤن جمعہ کی درمیانی شب سے نافذ کر دیا گیا۔ برٹنی اور لیون جیسے ملک کے کچھ حصے جہاں لاک ڈاون کی پابندیاں نہیں ہیں، کے لئے پیرس سے چلنے والی تمام ٹرینین لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے چند گھنٹے قبل مکمل بک کر لی گئی تھیں۔ راجدھانی سے باہر جانے والی متعدد سڑکوں پر ٹریفک جام لگا رہا۔ نئی پابندیاں گزشتہ لاک ڈاؤن کی طرح سخت نہیں ہیں، لوگوں کو ورزش کے لئے باہر جانے ی اجازت ہے۔ غیر ضروری کاروبار ضرور بند کر دئے گئے ہیں تاہم احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہتے ہوئے سلون اور اسکول کھولے جا سکتے ہیں۔

Published: undefined

’فرانس میں 6 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین دی گئی‘

فرانسیسی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں چھ لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین دیئے گئے ہیں۔ وزارت نے ہفتے کے روز یہاں جاری ایک بیان میں کہا’’ فرانس میں ویکسینیشن مہم کے آغاز سے اب تک 61 لاکھ 37 ہزار 375 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جارہی ہے، جبکہ 24 لاکھ 44 ہزار 473 افراد کو کورونا وائرس ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں ۔

فرانس کے صحت حکام نے فائزر / بایو انٹیک، ماڈیرنا ، ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن دواساز کمپنیوں کی ویکسین کے ٹیکے استعمال کرنے کی منظوری دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined