ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کوروکنے کے لئے جمعہ کی صبح 8 بجے سے سخت ’ لاک ڈاؤن‘ شروع ہو گیا جو 5 اگست کی رات 12 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔
Published: undefined
عوامی انتظامیہ کے وزیر فرہاد حسین نے میڈیا کو بتایا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں کی جائے گی ۔ پچھلی بار کے مقابلے میں یہ لاک ڈاؤن زیادہ سخت ہوگا۔ پابندیوں پر عمل یقینی بنانے کے لئے پولیس، بی جی بی اور آرمی کے جوان تعینات رہے گے۔ دفاتر، عدالتیں ، ٹیکسٹائل فیکٹریاں اور برآمدات سے متعلق سب کچھ بند رہے گا۔
Published: undefined
اس سے قبل 13 جولائی کو کابینہ ڈویژن نے ایک سرکلر جاری کر کے عید سے قبل کاروبار کرنے اور ملک کی معاشی و اقتصادی حالت اور معاشی سرگرمیوں کو معمول پر رکھنے کے مفاد میں 14 جولائی کی آدھی رات سے 23 جولائی کی صبح 8 بجے تک تمام پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب 187 افراد کی جان چلی گئی ہے، جبکہ کورونا کے 3697 نئے معاملے رپورٹ ہوئے، جبکہ ٹیکہ کاری مہم کی رفتار بھی کافی سست بنی ہوئی ہے۔ بنگلہ دیش کے طبی خدمات کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 18685 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined