عالمی خبریں

چین میں کورونا کا پھیلاؤ جاری، ایک دن میں 40 ہزار نئے کیسز کی تصدیق

بیجنگ کی سخت زیرو کووڈ پالیسی کے تحت وبا کے ہلکے اثر پر بھی پورے شہر کو بند کر دیا جاتا ہے۔ متاثرہ مریضوں کے رابطہ میں آنے والے افراد کو سختی سے کوارنٹائن سینٹر میں رکھا جاتا ہے

چین میں کورونا کا پھر پھیلاؤ / Getty Images
چین میں کورونا کا پھر پھیلاؤ / Getty Images 

بیجنگ: چین کے قومی صحت کمیشن نے اتوار کے روز کہا کہ 26 نومبر کو چین میں 39791 نئے کوویڈ کیسز کی تصدیق کی گئی۔ ان میں سے 3709 معاملہ علامتی اور 36082 غیر علامتی تھے۔ اس کے مقابلے میں ایک دن پہلے 35183 کیسز سامنے آئے تھے۔ ان میں سے 3474 علامتی اور 31709 غیر علامتی انفیکشن تھے۔ اس طرح چین کورونا کیسز کو الگ سے شمار کرتا ہے۔ خبررساں ایجنسی رائٹرز نے یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

درآمد شدہ انفیکشن کو چھوڑ کر چین نے 39506 نئے مقامی کیسز رپورٹ درج کئے۔ ان میں سے 3648 علامتی اور 35858 غیر علامتی تھے، جو ایک دن پہلے 34909 تھے۔ ایک دن پہلے ایک موت واقع ہوئی تھی، جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 5233 ہو گئی۔ 26 نومبر تک چین نے علامات کے ساتھ 307802 کیسوں کی تصدیق کی تھی۔

Published: undefined

ایسی صورت حال تب ہے جب بیجنگ کی سخت زیرو کوویڈ پالیسی کے تحت وبائی امراض کے ہلکے پھیلاؤ پر بھی پورے شہروں کو بند کر دیا جاتا تھا۔ متاثرہ مریضوں کے رابطے میں آنے والوں کو قرنطینہ سنٹر میں سختی سے رکھا جاتا ہے۔ صفر کوویڈ پالیسی کی وجہ سے چین میں بھی کافی ناراضگی پائی جاتی ہے۔ اس کے نتیجے میں دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت میں سست روی نظر آ رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined