تھائی لینڈ میں بندروں کے درمیان لڑائی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مصروف شاہراہ پر موجود بندروں کے ایک گروپ پر ایک دوسرے گروپ نے حملہ کر دیا۔ پہلا گروپ خوراک کے انتظار میں بیٹھا تھا۔ اس دوران دوسرے گروپ نے اس پر حملہ کر دیا۔
Published: undefined
برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کی رپورٹ کے مطابق خوراک کے حصول کے لیے بندروں کے دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو خوب مارا پیٹا۔ یہ سارا منظر ایک مصروف شاہراہ پر دیکھا گیا۔ بندر سڑک پر چلنے والی گاڑیوں سے بے پرواہ ہو کرایک دوسرے سے لڑتے رہے۔ بندروں کی لڑائی کے دوران ڈرائیوروں کو اپنی گاڑیاں روکنا پڑیں۔
Published: undefined
ڈیلی میل کے مطابق یہ بندر پھل اور خوراک کے حصول کے لیے وہاں جمع ہوئے تھے۔ کورونا وبا کی وجہ سے تھائی لینڈ میں بندر بھی غذائی قلت کا سامنا کر رہےہیں، جس کے نتیجے میں ان کے درمیان خوراک کے حصول کے لیے لڑائیاں ہونے لگی ہیں۔ بنکاک کے قریب خوراک کے حصول کے لیے بندروں کی لڑائی چار منٹ تک جاری رہی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined