عالمی خبریں

پوری دنیا میں 11.94 کروڑ لوگ کورونا سے متاثر

دنیا کی بڑی طاقت امریکہ میں بھی کورونا وائرس تباہی مچا رہا ہے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو کروڑ 93لاکھ 99 ہزار 486 ہوگئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 34 ہزار 275 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی : پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا سے متاثریں کی تعداد 11.94 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ انفیکشن کی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد 26.47 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 94 لاکھ 87 ہزار 107 ہوگئی ہے، جبکہ 26 لاکھ 47 ہزار 950 لوگ اس سے مر چکے ہیں۔

Published: undefined

دنیا کی بڑی طاقت امریکہ میں بھی کورونا وائرس تباہی مچا رہا ہے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد دو کروڑ 93لاکھ 99 ہزار 486 ہوگئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 34 ہزار 275 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ برازیل جو دنیا میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا کیسز کے حامل تین ممالک میں شامل ہے اب تک ایک کروڑ 14 لاکھ 39 ہزار 558 افراد اس بیماری کے انفکشن سے متاثر ہوچکے ہیں اور 2.77 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ 59 ہزار 45 ہوگئی ہے، حالانکہ 10989897 مریض کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ فعال معاملوں کی تعداد 8522 بڑھنے سے ان کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 210544 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 158 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 58 ہزار 604 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

امریکہ، برازیل اور ہندوستان کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں روس چوتھے نمبر پر ہے۔ روس میں کورونا وائرس سے 43.31 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 90169 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 42.67 لاکھ ہوگئی ہے اور 125701 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانس میں 41 لاکھ 5 ہزار 527 افراد انفکشن سے متاثر ہوئے ہیں اور 90376 مریض فوت ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

اسپین میں اب تک 31.83 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 72258 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 32.01 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 101881 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترکی میں اب تک 28.66 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 29431 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جرمنی میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 25.69 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 73369 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ابھی تک تقریبا 22.99 لاکھ افراد کولمبیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 61046 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Published: undefined

ارجنٹائن میں 21. 92 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 53646 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میکسیکو میں 21.63 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 194490 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا وائرس سے 18.89 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 47068 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ایران میں کورونا سے 17.39 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 61142 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Published: undefined

جنوبی افریقہ میں 15.28 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس انفیکشن کی وجہ سے 51261 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوکرین میں 15 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 29684 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined