عالمی خبریں

اکیسویں صدی کو ایشیا کی صدی بنانے کے لیے ہندوستان اور آسیان کے درمیان تعاون ضروری: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی ترقی کو تیز کرنے اور 21ویں صدی کو ایشیا کی صدی بنانے کے لیے ہندوستان اور آسیان کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا

<div class="paragraphs"><p>تصوریر ایکس / @narendramodi</p></div>

تصوریر ایکس / @narendramodi

 

جکارتہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی ترقی کو تیز کرنے اور 21ویں صدی کو ایشیا کی صدی بنانے کے لیے ہندوستان اور آسیان کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ کے بعد ایک اصول پر مبنی عالمی نظم کی تعمیر اور گلوبل ساؤتھ کی آواز کو مضبوطی دینے سے یہ مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے یہ بات انڈونیشیا کی راجدھانی جکارتہ میں 20ویں ہند-آسیان چوٹی کانفرنس میں اپنے ابتدائی کلمات میں کہی۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی نے ہندوستان اور آسیان کے درمیان شراکت کی چوتھی دہائی کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تاریخ اور جغرافیہ ہندوستان اور آسیان کو جوڑتا ہے۔ ساتھ ہی مشترکہ اقدار، علاقائی یکجہتی، امن، خوشحالی، اور کثیر قطبی دنیا میں مشترکہ یقین بھی ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ باندھتا ہے۔ آسیان ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا مرکزی ستون ہے۔ ہندوستان آسیان کی مرکزیت اور ہند بحرالکاہل خطے پر آسیان کے وژن کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ آسیان خطہ کا ہندوستان کے ہند بحرالکاہل خطہ پہل میں بھی نمایاں مقام ہے۔ پچھلے سال ہم نے ہند-آسیان دوستی کا سال منایا اور تعلقات کو ’جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ‘ تک بڑھایا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آج عالمی بے یقینی کے ماحول میں بھی ہمارا باہمی تعاون ہر میدان میں مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ ہمارے تعلقات کی مضبوطی اور تسلسل کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال آسیان سربراہی اجلاس کا موضوع ’آسیان میٹرز: ایپیسینٹم آف گروتھ‘ ہے۔ آسیان میٹرز ، کیونکہ یہاں سبھی کی آواز سنی جاتی ہے اور آسیان ایپیسینٹم آف گروتھ کیونکہ عالمی ترقی میں آسیان خطہ کا اہم رول ہے۔ وسودھیو کٹمبکم - ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ کا یہ جذبہ ہندوستان کی جی 20 چیئرمین شپ کی بھی تھیم ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی نے کہا ’’اکیسویں صدی ایشیا کی صدی ہے۔ ہم سب کی صدی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ کووڈ کے بعد ایک اصول پر مبنی عالمی نظام قائم کیا جائے اور انسانی فلاح و بہبود کے لیے ہر ایک کی کوششیں، آزاد اور کھلے ہند پیسیفک خطے کی ترقی اور گلوبل ساؤتھ کی آواز بلند کرنے میں ہم سب کے مشترکہ مفادات ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آج کی ہماری بات چیت سے ہندوستان اور آسیان خطے کے مستقبل کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نئے عزم کئے جائیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ تال میل کرنے والے ملک سنگاپور، آنے والی چیئر لاؤ پی ڈی آر اور آپ سب کے ساتھ ہندوستان کندھے سے کندھا ملا کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم مودی نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو کا ہند-آسیان چوٹی کانفرنس کے شاندار انعقاد کے لیے شکریہ ادا کیا اور کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیٹ کو حال ہی میں آسیان کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے تیمور لیستے کے وزیر اعظم سینانا گوزماؤ کا بھی اجلاس میں بطور مشاہد استقبال کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined