برطانیہ انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے غزہ کی پٹی میں اپنی فوج بھیج سکتا ہے۔ اسکائی نیوز نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ برطانیہ کی بحریہ نے ہفتے کے روز کہا کہ اس نے 'غزہ میں سمندرسے براہ راست انسانی امداد پہنچانے کی اجازت دینے کے لئے ایک عارضی بندرگاہ' کی تعمیر میں مدد کے لئے ایک آر ایف اے کارڈیگن خلیجی جہاز روانہ کیا ہے۔
Published: undefined
دوسری جانب امریکہ میں اسرائیل کی مخالفت اور فلسطین کی حمایت میں احتجاج ومظاہروں میں شدت آتی جا رہی ہے۔ خبروں کے مطابق لاس اینجلس کے ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ٹیمپ کیمپس میں فلسطین کے حق میں احتجاج میں حصہ لینے والے کل 69 مظاہرین کو ہفتہ کے روز ’یونیورسٹی کی پالیسی کی خلاف ورزی‘ کے لئے گرفتار کیا گیا ہے۔ تمام گرفتاریاں فینکس میٹروپولیٹن علاقے میں پبلک ریسرچ یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس میں کی گئیں ہیں۔
Published: undefined
یونیورسٹی کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین کو ’یونیورسٹی کی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، غیر مجاز کیمپنگ کے بعد تجاوز کے الزام میں‘ ہفتہ کے روز علی الصبح گرفتار کریا گیا ہے‘ ۔ غزہ میں طویل تنازعہ ایک انسانی تباہی میں تبدیل ہونے کے باعث اسرائیلی فوجی کارروائی کے خلاف مظاہرے امریکہ بھر کے بڑے یونیورسٹی کیمپس تک پھیل رہے ہیں اور سینکڑوں افراد گرفتار ہوئے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ فلسطینی تحریک حماس نے گزشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر راکٹ حملہ کیا تھا جس کے بعد اسرائیل نے غزہ پر حملہ کردیا جو ہنوز جاری ہے۔ اسرائیل نے یہ حملہ حماس کے جنگجوؤں کو ختم کرنے و یرغمالیوں کو بچانے کے لیے شروع کیے تھے۔ مقامی حکام کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 34 ہزار 300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز