عالمی خبریں

ایران میں مسلح حملہ آوروں نے کیا کرنل صیاد خدائی کا قتل

مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران میں اتوار کو کرنل صیاد خدائی جب اپنے گھر کے باہر کار میں سوار تھے، اسی وقت دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح حملہ آوروں نے گولی مار کر انہیں قتل کر دیا۔

تصویر بشکریہ ایرنا نیوز ایجنسی
تصویر بشکریہ ایرنا نیوز ایجنسی 

تہران: ملک کے اعلیٰ فوجی افسر کرنل صیاد خدائی کو ایران میں مسلح حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ بی بی سی نے پیر کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مقامی میڈیا کے مطابق، دارالحکومت تہران میں اتوار کو کرنل صیاد خدائی جب اپنے گھر کے باہر کار میں سوار تھے، اسی وقت دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح حملہ آوروں نے گولی مار کر انہیں قتل کر دیا۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

Published: undefined

ایران میں 2020 کے بعد یہ سب سے بڑا کیس ہے، جب ایک ممتاز جوہری سائنسداں کو قتل کر دیا گیا تھا،، کرنل صیاد خدائی پاسداران انقلاب کی ایک بیرونی شاخ، قدس فورس کے ایک سینئر رکن تھے۔ اس سے قبل ایرانی حکام اسرائیل پر ایسے ہائی پروفائل قتل کے پیچھے ملوث ہونے کا الزام لگا چکے ہیں۔ تاہم اسرائیل نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

2020 میں عراق میں امریکی فضائی حملے میں ایران کے سب سے طاقتور فوجی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد، کرنل صیاد خدائی حالیہ برسوں میں مارے جانے والے قدس فورس کے دوسرے اعلیٰ ترین رہنما ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined