عالمی خبریں

ماحولیاتی تبدیلی، عالمی امن کے لئے نیا خطرہ: گوٹیرس

گوٹیرس نے کہا کہ ’’ماحولیاتی ایمرجنسی آج امن کے لئے نیا چیلنج ہے جو ہماری سلامتی، ذریعہ معاش اور زندگی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹینو گوٹیرس نے کہا ہے کہ ماحولیات میں تبدیلی عالمی امن کے خلاف نیا خطرہ ہے اور ماحولیات میں بہتری کے لئے فوری اقدام کیے جانے کی ضرورت ہے۔

Published: 21 Sep 2019, 6:10 PM IST

امریکہ کے نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں 21 ستمبر کو ورلڈ پیس ڈے کے موقع پر منعقد سالانہ امن اجلاس کے دوران گوٹیرس نے کہا کہ ’’ماحولیاتی ایمرجنسی آج امن کے لئے نیا چیلنج ہے جو ہماری سلامتی، ذریعہ معاش اور زندگی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔‘‘

Published: 21 Sep 2019, 6:10 PM IST

تقریباً 700 اسکول کے طالب علموں کے ساتھ بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ’’امن کا مطلب صرف لوگوں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس کا مطلب لوگوں اور زمین کے درمیان ہے۔ ہم نے فطرت کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

Published: 21 Sep 2019, 6:10 PM IST

گوٹیرس نے کہا کہ ماحولیات میں تبدیلی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ لوگوں کے آپس میں جدوجہد کے مقابلے ماحولیات میں تبدیلی کی وجہ سے تین گنا قدرتی آفات میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کا لاکھوں لوگوں پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

Published: 21 Sep 2019, 6:10 PM IST

اس سے پہلے جمعہ کی صبح گوٹیرس نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں لگی ’پیس بیل‘ بجا کر یوم امن کی تقریب کی ابتدا کی تھی اور ایک منٹ تک خاموش بھی رہے تھے۔ انہوں نے اس دوران یہ بھی کہا تھا کہ ’’ہم نےفطرت کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔‘‘ انہوں نے نوجوانوں سے نیچر کو بچانے میں ان کی شراکت داری کو بے حد اہم قرار دیا اور نیچرکو بچانے کی کوششوں کے لئے ان کو نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

Published: 21 Sep 2019, 6:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Sep 2019, 6:10 PM IST