نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں نیم خود کار ہتھیار اور اسالٹ رائفلوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ حال ہی میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے کے پیش نظر نیم خود کار ہتھیاروں اور اسالٹ رائفلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری ویب سائٹ پر شائع آرڈرن کے بیان کے مطابق پیر کو کابینہ کی 72 گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد دہشت گردی ایکٹ قانون میں ترمیم پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا ہم سبھی فوجی طرز کے سیمی آٹو میٹک اور اسالٹ رائفلز پر پابندی لگانے کا اعلان کر رہے ہیں۔
Published: undefined
وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مساجد پر حملے میں آٹومیٹک اور سیمی آٹو میٹک اسلحہ استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ہتھیار رکھنے والے افراد کے لیے 48 گھنٹوں میں فارم دستیاب ہو گا، پولس کو تفصیل ملنے کے بعد انہیں تباہ کر دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم زیادہ گنجائش والے میگزین پر بھی پابندی لگائیں گے، ان تمام پارٹس پر بھی پابندی لگائیں گے جو نیم خودکار یا کسی اور قسم کے ہتھیاروں کو فوجی طرز کے نیم خودکار اسلحے میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز