موغادیشو: صومالیہ میں ہیضے کی وبا کی وجہ سے جنوری سے اب تک تقریباً 54 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ہیضے کے کل 4388 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس طرح کے معاملات سبھی چھ ریاستوں اور 30 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
Published: undefined
ڈبلیو ایچ او نے صومالی دارالحکومت موغادیشو میں جاری اپنی تازہ ترین وبائی امراض کی تازہ کاری میں کہا کہ ’’زیادہ خطرہ والے اضلاع دریا کے طاس میں واقع ہیں۔‘‘
صومالی وزارت صحت نے گزشتہ ہفتے ملک میں جاری ہیضے کے قہر کے لئے لوگوں کی بڑھتی آبادی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ لوگوں کو صاف پانی اور صفائی کا مناسب انتظام میسر نہیں ہے اس لیے اس بیماری کے پھیلنے میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Published: undefined
اقوام متحدہ کے مطابق صومالیہ میں جاری ہیضے کی وباء کے علاوہ یہ ملک ایل نینو سیلاب کی زد میں بھی آیا جس سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، 12 لاکھ اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے اور 118 افراد ہلاک ہوئے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق، 2023 میں صومالیہ میں ہیضے کے 18304 سے زیادہ معاملے اور 46 اموات ہوئیں، جن میں پانچ سال سے کم عمر کے 10000 سے زیادہ بچے بھی شامل تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز