بیجنگ: چین نے برطانیہ کے چار اداروں اور نو شہریوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ کے چین پر پابندیاں عائد کرنے کے جواب میں چین نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ جمعہ کے روز چین کی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
وزارت نے کہا’’برطانیہ نے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے چین کے شہریوں اور اس ادارے پر یکطرفہ پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور بنیادی بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کے خلاف جھوٹ اور مداخلت کرنے کے مترادف ہے، جس میں چین کی دخل اندازی پر وسیع پیمانے پر رکاوٹ کھڑی کی گئی ہے۔ داخلی معاملات میں مداخلت چین اور برطانیہ کے تعلقات کو متاثر کرتے ہیں۔
Published: undefined
چین کی وزارت خارجہ نے سخت احتجاج و مذمت کرتے ہوئے چین میں برطانیہ کے سفیر کو طلب کیا ہے۔ ساتھ ہی چین نے برطانیہ کے نو شہریوں اور چار اداروں پر بدیانتی پر مبنی جھوٹ پھیلانے کی وجہ سے پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ چین کالعدم افراد اور اداروں کی جائیداد ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ کاروبار کرنے پر چین کے شہریوں اور اداروں پر پابندیاں عائد کرے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined