بیجنگ: چینی حکام کے مطابق بیجنگ اور اس کے نواح میں ہونے والی ریکارڈ توڑ بارش کے نتیجے میں 33 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے جبکہ 18 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ چین کے دارالحکومت میں حالیہ ہفتوں کے دوران شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں انفراسٹرکچر کو نقصان سمیت کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔
Published: undefined
حکام کے مطابق بارشوں میں 33 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ بیجنگ کے نائب میئر شیا لن مائو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’مجھے ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے اہلکاروں اور بد قسمت سیلاب متاثرین کی اموات پر افسوس ہے۔‘‘ بیجنگ نے اس سے قبل جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ گزشتہ ماہ کے دوران طوفان اور بارش کے سبب 147 افراد لاپتہ یا موت کے منہ میں چلے گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined