سینٹیاگو: چلی فضائیہ کا ایک طیارہ گر تباہ ہو گیا۔اس طیارہ میں سوار 3 سویلین سمیت 38 افراد کی موت ہوگئی۔ جائے حادثہ کی جانب ریسکیو مشن روانہ کر دیا گیاہے۔ چلی کی فضائیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ میں عملہ کے 17 افراد اور 21 مسافر تھے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق مسافروں میں 3 سویلین افراد بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق سی 130 ہرکولیس طیارے نے مقامی وقت کے مطابق شام کے 4 بجے چلی کے پنٹا اریناز ائیرپورٹ سے اڑان بھری تھی جس کا ایک گھنٹے پانچ منٹ بعد کنڑول روم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ چلی کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ کی تلاش کا کام جاری ہے، 2 ایف -16 طیارہ تلاش کیلئے جانیوالے 4 بحری جہازوں کی حفاظت کیلئے روانہ کئے گئے ہیں۔ چلی کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز