عالمی خبریں

وسطی امریکہ: ہونڈوراس میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 60 کے قریب

سینٹرل امریکہ کے ملک ہونڈوراس میں ایٹا طوفان کے سب آئے سیلاب اور تودے کھسکنے سے مرنے والوں کی تعداد 57 تک پہنچ گئی جبکہ آٹھ لوگ لاپتہ ہوگئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ٹیگوسگلپا: سینٹرل امریکہ کے ملک ہونڈوراس میں ایٹا طوفان کے سب آئے سیلاب اور تودے کھسکنے سے مرنے والوں کی تعداد 57 تک پہنچ گئی جبکہ آٹھ لوگ لاپتہ ہوگئے ہیں۔ مقامی روزنامہ لا ٹریبونا میں یہ رپورٹ سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 233000 سے زیادہ کنبےاس طوفان سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وقت تقریباً 5000 کنبے عارضی راحت کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔

Published: undefined

ہونڈوراس میں ہزاروں لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ مقامی میڈیا نے اتوار کی رپورٹ میں بتایا کہ سیلاب اور تودے کھسکنے سے 26 لوگوںکی موت ہوگئی ہے اور چھ لاپتہ ہیں۔ تودے کھسکنے سے 49 گھر تباہ جبکہ 140 بلڈگوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ 20 پل مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ ہونڈوراس میں ایٹا طوفان کے سبب سیلاب اور مٹی کے تودے کھسکنے سے 18 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

گواٹے مالا کی آفات سماوی کے قومی ادارے نے یہ اطلاع دی ہے۔ ادارے کی جانب سے پیر کو ٹوئٹر پر جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق سیلاب کے سبب ابھی تک 103 لوگ لاپتہ ہیں اور 33 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined