جنیوا: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ 13 مئی سے 2 جون تک 27 غیر مقامی ممالک کے لوگوں میں منکی پاکس کے کم ازکم 780 کیسز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ "13 مئی اور 2 جون، 2022 تک27 ممالک میں ڈبلیوایچ او کے ذریعہ منکی پاکس کے 780 کیسز کی تصدیق یا شناخت کی گئی ہے جو منکی پاکس وائرس کے لئے مقامی ملک نہیں ہیں۔"
Published: undefined
اس طرح، 29 مئی سے مزید 523 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جب تنظیم نے 257 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ وبائی صورتحال کے بارے میں اپنی آخری اپ ڈیٹ جاری کی تھی۔ نئے اعداد و شمار وائرس کے واقعات میں 203 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
Published: undefined
بیان میں کہا گیا ہے کہ "2 جون تک، غیر مقامی ممالک میں موجودہ منکی پاکس کے قہر سے منسلک کوئی موت نہیں ہوئی ہے، حالانکہ مقامی ممالک سے کیسز اور اموات کی اطلاع جاری ہے۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز