واشنگٹن: امریکی محکمہ انصاف نے واضح کیا کہ کانگریس کی عمارت سے حساس معلومات چوری ہونے کے بعد قومی سلامتی کے حوالے سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ وزارت کا یہ بیان امریکی دارالحکومت واشنگٹن دو روز قبل مشتعل مظاہرین اور سبکدوش صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے دھاوا بولنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس پرتشدد دھاوے میں چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔
Published: undefined
مشتعل مظاہرین ،جن میں سے کچھ نے مسلح تھے نے کیپٹل پر دھاوا بول دیا۔ کانگریس کے ارکان کو جو بائیڈن کی حمایت کرنے کے لیے جاری ووٹ کو روکنے اور پھر روپوش ہونے پر مجبور کر دیا۔ جمعرات کو العربیہ اور الحدث کے نمائندے نے اطلاع دی کہ کانگریس کی عمارت کے آس پاس نئی فوجی کمک لگا دی گئی ہے۔
Published: undefined
پینٹاگون کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ نیشنل گارڈ کی نقل و حرکت 20 جنوری کو صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری تک جاری رہے گی۔
امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر 'اسوسی ایٹڈ پریس' کو بتایا کہ وزارت دفاع نے باضابطہ طور پر 6 شمال مشرقی ریاستوں سے نیشنل گارڈ کے 6،200 اہلکاروں کو واشنگٹن میں کیپٹل پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے طلب کیا ہے تاکہ امریکا میں انتقال اقتدار کے مراحل میں کسی قسم کاخون خرابہ نہ ہو۔
Published: undefined
انہوں نے نشاندہی کی کہ قائم مقام سیکریٹری کرسٹوفر ملر نے ورجینیا ، پنسلوانیہ ، نیویارک ، نیو جرسی ، ڈیلاوئر اور میری لینڈ سے 30 دن تک کی مدت کے لئے نیشنل گارڈ کو فعال کرنے کے احکامات پر دستخط کیے ہیں۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز