واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے کیپٹل ہل تشدد معاملہ پر اہم فیصلے سناتے ہوئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑی راحت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سرکاری عہدے کی حیثیت سے کیے گئے اقدامات پر سابق صدر کو استثنیٰ حاصل ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کے ججوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو پلٹنے کی ان کی مبینہ کوششوں پر ان کے خلاف مقدمہ چلائے جانے سے استثنیٰ حاصل کرنے کے بارے میں ایک اپیل پر فیصلہ سنایا ہے۔ وہیں، امریکی صدر جو بائیڈن نے سپریم کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو سابق صدر کی حیثیت سے مجرمانہ افعال میں استثنا دینے کو ایک خطرناک نظیر قرار دیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ نچلی عدالت نے وفاقی فوجداری مقدمے سے تحفظ کے لیے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا، جس کے خلاف ٹرمپ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ کے ججوں نے نچلی عدالت کے فیصلے کو مسترد کر دیا اور کیس دوبارہ انہیں کے پاس واپس بھیج دیا۔ البتہ عدالت نے اس بارے میں کوئی واضح فیصلہ بھی نہیں سنایا کہ آیا ٹرمپ کو حقیقت میں عدالتی کارروائی سے مطلق استثنیٰ حاصل ہے یا نہیں۔
Published: undefined
لیکن اس فیصلے سے اب ایک بات تو واضح ہو گئی ہے کہ نومبر کے صدارتی انتخابات سے پہلے اس مقدمے کی سماعت کا امکان بہت کم ہے۔ سپریم کورٹ کی نو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ بینچ کے چھ کنزرویٹیو ججوں نے ٹرمپ کے حق میں فیصلہ سنایا جبکہ تین نے نچلی عدالت کے فیصلے کو درست قرار دیا۔ ججوں کی اکثریت نے کہا کہ سابق صدور کو ان کے سرکاری کاموں کے لیے پراسیکیوشن سے مکمل استثنیٰ حاصل ہے اور غیر سرکاری کاموں کے لیے انہیں کوئی استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔
Published: undefined
تاہم ججوں نے اس بات کی وضاحت بھی نہیں پیش کی کہ سرکاری اور غیر سرکاری کارروائیوں میں فرق کیا ہے، جس کا مطلب شاید یہ ہوا کہ نجی حیثیت سے کی جانے والی کارروائیاں شاید استثنیٰ سے مبرا ہیں اور اسی لیے فیصلہ نچلی عدالت کو دوبارہ بھیجا دیا۔ فیصلے سے متعلق ایک بیان میں کہا گیا کہ ایک صدر ’’اپنے تمام سرکاری کاموں کے لیے کم از کم پراسیکیوشن سے ممکنہ استثنیٰ کا حقدار ہوتا ہے۔ غیر سرکاری کاموں کے لیے کوئی استثنیٰ نہیں ہوتا ہے۔‘‘
Published: undefined
سابق صدر ٹرمپ رواں برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پیلٹ فارم ٹروتھ پر لکھا، ’’ہمارے آئین اور جمہوریت کی یہ بڑی جیت ہے۔ ایک امریکی ہونے پر فخر ہے!‘‘
صدارتی انتخابات میں ان کے متوقع حریف موجودہ صدر جو بائیڈن ہیں۔ بائیڈن کی ٹیم نے اس پر اپنے تبصرے میں کہا کہ اس فیصلے کے بعد ٹرمپ یہ سوچ رہے ہیں کہ 'وہ قانون سے بالاتر ہیں۔‘
Published: undefined
بائیڈن نے مزید کہا، ’’امریکی عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ کیا وہ ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت سونپنا چاہتے ہیں، یہ جانتے ہوئے کہ اب وہ اس بات کی زیادہ حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ جس بات سے بھی خوش ہوں اور جب بھی کرنا چاہیں، وہ کرنے کے مجاز ہیں۔
واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کا استدلال ہے کہ امریکی صدور کو سرکاری کارروائیوں کے لیے قانونی چارہ جوئی سے استثنیٰ حاصل ہے اور وہ انتخابی مداخلت کے الزام میں جس فرد جرم کا سامنا کر رہے ہیں اسے مسترد کر دینا چاہیے۔ نو رکنی سپریم کورٹ میں چھ قدامت پسند ججوں میں سے تین کو انہیں اپنے دور اقتدار میں نامزد کیا تھا۔ اس سے پہلے قدامت پسند ججوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ صدور کسی بھی سطح کے استثنیٰ سے محروم ہوں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined