لندن: برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے چھپ چھپا کر اپنی گرل فرینڈ کیری سائمنڈ سے شادی کر لی۔ برطانوی اخبار ’دی سن‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ بورس جانسن اور کیری سائمنڈ کی شادی ویسٹ منسٹر کے کیتھیڈرل میں ہوئی، جس میں صرف 30 افراد نے شرکت کی۔
Published: undefined
میڈیا کا کہنا ہے کہ تاریخی عمارت سیاحوں سے یہ کہہ کر خالی کرائی گئی کہ لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ ایک سو نناوے برس میں پہلا موقع ہے کہ کسی برطانوی لیڈر نے وزارت عظمیٰ کے دور میں شادی کی ہو۔ مقامی میڈیا نے اتوار کے روز اپنی رپورٹوں میں یہ اطلاع دی۔ خیال رہے برطانوی وزیر اعظم کی یہ شادی 30 جولائی 2022 کو ہونے والی تھی۔
Published: undefined
اخبار’دی سن‘ کے مطابق بورس جانسن اورسائمنڈ کی تقریب تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی اور اس دوران چرچ بند کردیا گیا تھا۔ اخبار نے چرچ کے ایک کارکن کے حوالے سے بتایا ’’وہ پریشان نظر آئے‘‘۔ 56 سالہ بورس جانسن کی یہ تیسری اورکیری سائمنڈ کی پہلی شادی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز