واشنگٹن: یوٹیوب کی سی ای او سوزین ووجکی کے اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد ہندوستانی نژاد امریکی نیل موہن ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے نئے سی ای او مقرر ہوں گے۔ نیل موہن اس وقت یوٹیوب کے چیف پروڈکٹ آفیسر ہیں اور وہ سوسن ووجکی کے دیرینہ ساتھی رہے ہیں۔
Published: undefined
نیل موہن اب مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ ناڈیلا، ایڈوب کے سی ای او شانتنو نارائن اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی سمیت ہندوستانی نژاد شخصیات کی اس فہرست میں شامل ہوں گے، جو امریکہ میں مقیم عالمی کمپنیوں میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہیں۔
نیل موہن اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں گریجویٹ ہیں۔ سوزین ووجکی کے دیرینہ ساتھ رہے ہیں اور 2007 میں ڈبل کلک کے حصول کے ساتھ گوگل میں شامل ہوئے تھے۔ موہن کو 2015 میں یوٹیوب میں چیف پروڈکٹ آفیسر مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے یوٹیوب میں اپنے عہدے کے فرائض انجام دیتے ہوئے شارٹس، موسیقی اور سبسکرپشنز پر توجہ مرکوز کی۔ نیل موہن نے مائیکرو سافٹ کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔
Published: undefined
نیل موہن نے کہا کہ وہ اس اہم مشن کو جاری رکھنے کے لیے پرجوش ہیں اور ایک نئے مستقبل کے منتظر ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’آپ کا شکریہ سوزین ووجکی، برسوں آپ کے ساتھ کام کرنا شاندار رہا ہے۔ آپ نے یوٹیوب کو تخلیق کاروں اور ناظرین کے لیے ایک غیر معمولی مسکن بنا دیا ہے۔ میں اس اہم مشن کو جاری رکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔‘‘
Published: undefined
ٹک ٹاک اور فیس بک کی ریلز جیسی مختصر شکل کی ویڈیو سروسز اور نیٹ فلکس جیسی اسٹریمنگ سروسز سے مقابلے کے درمیان یوٹیوب کی اشتہاری آمدنی میں مسلسل دوسری سہ ماہی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ سوزین ووجکی نے خط لکھ کر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کرنے جا رہی ہیں۔ وہ اپنے خاندان، صحت اور ذاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک نیا کام شروع کریں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined