برازیل کی خاتون اول ’جنجا لولا ڈا سلوا‘ نے ہفتہ کو جی 20 کی ایک سماجی تقریب کے دوران ٹیسلا کے مالک ایلون مسک پر طنز کرتے ہوئے ان کی بے عزتی کر دی۔ خاتون اول نے سوشل میڈیا پر غلط معلومات روکنے کے لیے کنٹرول کی ضرورت پر زور دیا۔ جب وہ خطاب کر رہی تھیں، تو جہاز کا ہارن بجا، جس پر انہوں نے مذاق میں کہا، ’’لگتا ہے یہ ایلون مسک ہے۔‘‘ اور مزید کہا، ’’میں تم سے نہیں ڈرتی، ایلون مسک۔‘‘
Published: undefined
صدر کی اہلیہ جی 20 کے ریو ڈی جنیرو سربراہی اجلاس سے قبل منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس اجلاس میں دنیا کی بیس بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے سرکردہ لیڈران پیر اور منگل کو جمع ہو رہے ہیں۔ خاتون اول کی طنزیہ تنقید کے باوجود، ایلون مسک نے ان کی ویڈیو پر ایک ہنسنے والا ایموجی پوسٹ کیا۔ بعد میں، انہوں نے ایک اور پوسٹ میں برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈی سلوا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، ’’وہ اگلا انتخاب ہار رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
خاتون اول کی اس طنزیہ تنقید کے باوجود سوشل میڈیا پلیٹ فرام ’ایکس‘ کے مالک ایلون مسک نے ان کی تنقیدی ویڈیو پر ایک ہنسنے والا ایموزی پوسٹ کیا۔ ایلون مسک نے ایک دوسرے پوسٹ میں صدر لوئز اناسیو لولا ڈی سلوا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ اگلا انتخاب ہار رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
ایلون مسک اور برازیل کی خاتون اول کے دوران اس مباحثہ کی اصل وجہ سامنے آئی ہے۔ دراصل ایلون مسک کے سوشل میسجنگ نیٹ ورک کو اس سال برازیل میں ایک ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔ کیونکہ انہوں نے ملک میں ایک قانونی نمائندہ کا نام نہیں بتایا، ’فیک نیوز‘ اور نفرت انگیز پیغامات پھیلانے والے اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined