عالمی خبریں

برازیلی صدر کی بغیر ماسک ریلی میں شرکت، 90 یورو کا جرمانہ عائد

ریلی کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے پر ملکی عدالت نے صدر جیئر بولسونارو کو ماسک نہ پہننے پر 90 یورو جرمانہ عائد کیا جب کہ ان کے بیٹے اور وفاقی وزیر پر بھی اتنا ہی جرمانہ عائد کیا گیا۔

یو این آئی
یو این آئی 

برازیلیا: ماسک کے بغیر موٹر سائیکل کی ایک ریلی اور اس کی اختتامی تقریب میں شرکت پر برازیل کے صدر جیئر بولسونارو پر 90 یورو جرمانہ عائد کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل کے صدر جیئر بولسونارو اپنے بیٹے ایڈوآرڈو اور ایک وزیر تارسیسیو گومیز کے ساتھ موٹر سائیکل ریلی میں شریک تھے جہاں ہزاروں کی تعداد میں شائقین بھی موجود تھے تاہم اس دوران تینوں نے کورونا ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں کیں۔ صدر نے ماسک بھی نہیں لگایا ہوا تھا۔

Published: undefined

تقریب کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہونے پر ملکی عدالت نے صدر جیئر بولسونارو کو ماسک نہ پہننے پر 90 یورو جرمانہ عائد کیا جب کہ ان کے بیٹے اور وفاقی وزیر پر بھی اتنا ہی جرمانہ عائد کیا گیا۔ برازیل کے صدر پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دوسری بار جرمانہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے برازیل کے صدر کورونا کے حوالے سے مضحکہ خیز اور متنازع بیانات کے باعث شہرت رکھتے ہیں اور کئی بار ہزیمت اٹھا چکے ہیں۔ فائزر کی ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس نہ ہونے کے دعویٰ پر صدر جیئر بولسونارو نے کہا تھا کہ ویکسین لگنے سے کوئی مگرمچھ بھی بن جائے تو کمپنی کی ذمہ داری نہیں ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined