امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک 31 سالہ ہندوستانی منندر سنگھ ساہی کو ایک دوکان پر نقاب پوش نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ کرنال کا رہنے والا منندر سنگھ گزشتہ ماہ ہی 31 سال کا ہوا ہے اور اس کے دو بچے ہیں جن کی عمر پانچ اور نو سال ہے۔ منندر سنگھ کو امریکہ گٓئے ہوئے چھ ماہ کا وقت بھی نہیں ہوا ہے اور گھر کے تمام اخراجات کا بوجھ اس پر ہی ہے۔ اس کے قتل کیے جانے سے اس کے گھر پر زبردست آفت آ گئی ہے۔
Published: undefined
ہندوستان کا پورا میڈیا امریکی صدر کے استقبال کی خبروں کو دکھانے میں لگا ہوا ہے۔ وہ یہ دکھانے میں مصروف ہے کہ صدر ٹرمپ کا کتنے لوگ استقبال کریں گے، ان کے لئے کون کھانا بنائے گا اور ان کے ساتھ کون کون آ یا ہے لیکن اس کے پاس منندر سنگھ کی خبر دکھانے کا وقت نہیں ہے، جس کی لاش کو ہندوستان واپس لانے کے لئے وہاں ایک پیج بنایا گیا ہے جس میں چندہ کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
منندر سنگھ کیلیفورنیا کے لاس اینجلس کی 7 گروسری اسٹور میں کام کرتا تھا اور یہاں سے کما کر وہ اپنی بیوی بچوں کے لئے پیسہ بھیجا کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پونے چھ بجے پیش آیا۔ شروعاتی جانچ سے اندازہ ہو رہا ہے کہ نقاب پوش نے چوری کی غرض سے دوکان پر حملہ کیا تھا۔ پولیس نے مشکوک کی تصویر بھی جاری کی ہے۔ اس موقع پر دوکان کے اندر دو اور گراہک تھے، وہ بھی اس حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ اب منندر سنگھ کے جسد خاکی کو ہندوستان لانے کے لئے وہاں چندہ کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined